turky-urdu-logo

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے.

کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا.

انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی جو اس سال کی تیسری بہترین تھرو ہے.

ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں سب سے لمبی تھرو کر کے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا۔

تفصیلات کےمطابق جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم کے مدمقابل عالمی چیمپئن سمیت 16 کھلاڑی تھے۔

جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 86.81 میٹر پھینکی جبکہ عالمی چیمپئن اینڈریسن ہیٹرس نے پہلی تھرو 82.30 میٹر پھینکی۔

ارشد ندیم نے دوسری تھرو کی تو اُسے فاول قرار دیا گیا جس کے بعد انہوں نے تیسری تھرو 88 میٹر پھینکی اور اپنا ریکارڈ توڑ دیا.

واضح رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ میں اُن کا ذاتی ریکارڈ 86.38 میٹر تھا۔

تیسری تھرو کے بعد ارشد ندیم 8 بہترین تھرورر میں آگئے جس کے بعد انہیں مزید 3 تھرو دی گئیں۔

ارشد ندیم نے چوتھی تھرو 85.9 میٹر پھینکی جبکہ عالمی چیمپئن نے چوتھی تھرو 82.74 میٹر پھینکی.

پانچویں باری میں پیٹرس نے 88.64 میٹر تھرو پھینکی اور پھر ارشد ندیم نے 90.18 تھرو پھینکی، بعد ازاں انہوں نے چھٹی باری میں 86 میٹر تھرو پھینکی۔

انتظامیہ نے نتیجہ دیکھنے کے بعد ارشد ندیم کو جیولین تھرو ایونٹ کا گولڈ میڈلسٹ قرار دیا جبکہ سابق عالمی چیمپئن سلور میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

ارشد ندیم نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مزید کامیابیوں کے لیے پرعزم ہوں، پاکستانی قوم اسی طرح دعا کرتی رہے تا کہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں۔

صدرمملکت ،آرمی چیف ، بابراعظم اور دیگر نے ارشد ندیم کو تاریخی کامیابی پرمبارکباد دی۔

 

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ انہوں نے پاکستان اور پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے لیے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوٹ کے اثرات سے نکل کر پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتنے اور 90.18 میٹر دور نیزہ پھینک کر کھیل میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے پر نیزہ پھینکنے کے ماہر کھلاڑی ارشد ندیم کو بہت مبارک!۔

 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جسم ٹوٹا ہوا تھا، پر ہمت ہمالیہ سے بھی بلند تھی، آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، ارشد ندیم کو سلام۔

یہ 1966 کے بعد کھیلوں میں پاکستان کا پہلا ایتھلیٹکس کا تمغہ اور ملک کے لیے جیولن میں پہلا طلائی تمغہ ہے، 1954 میں ہر چار سال بعد ہونے والے ان کھیلوں کے افتتاحی ایڈیشن میں محمد نواز نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور 1958 میں جلال خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

یہ برمنگھم میں پاکستان کا دوسرا طلائی تمغہ تھا اور پہلا گولڈ بھی نوح دستگیر بٹ نے 105 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں فتح حاصل کر کے جیتا تھا۔

کھیلوں میں تمغہ جیتنے کے لیے پاکستان کی نوح کی طرح ارشد سے بھی بڑی امیدیں وابستہ تھیں اور انہوں نے اپنے پہلی تھرو کے ساتھ ہی اپنے خطرناک عزائم ظاہر کر دیے تھے۔

 

 

Alkhidmat

Read Previous

صدر ایردوان کی ترکیہ کی پہلی الیکٹرک کار کی ٹیسٹ ڈرائیو

Read Next

عبدالحمید خان بحری جہاز تیل و گیس کی تلاش کے لئے روانہ

Leave a Reply