![](https://www.turkeyurdu.com/wp-content/uploads/2021/01/UAE-FM-Anwar-Gargash.jpg)
متحدہ عرب امارات نے ترکی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
یو اے ای کے وزیر خارجہ انور غرقاش نے سکائی نیوز عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ترکی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتا ہے اور اس کے لئے دونوں ملکوں کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے طے شدہ فریم ورک میں رہ کر آگے بڑھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات بہتر نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے تاہم انہوں نے ترکی پر زور دیا کہ عرب دنیا کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لئے ترکی کو اخوان المسلمین کی حمایت ترک کرنا پڑے گی۔
انور غرقاش نے کہا کہ ان کا ملک ترکی کے ساتھ کسی طرح کا تصادم یا جھگڑا نہیں چاہتا ہے تاہم ترکی کو اپنے رویئے پر نظرثانی کرنی ہو گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے شہر العلا میں خلیج تعاون کونسل سربراہ اجلاس میں بحرین، مصر، یو اے ای اور سعودی عرب نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔