turky-urdu-logo

ترکی:دارالحکومت انقرہ میں 4.5 شدت زلزلے کے جھٹکے

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں  4.5 شدت زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ترکی کی ڈیزاسٹر  اور  ایمرجنسی مینجمنٹ  اتھورٹی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ  زلزلے کا  مرکز  کلشک قصبہ تھا۔

ایجنسی کا کہنا ہے  کہ  زلزلے  کی گہرائی 12 کلومیٹر تک تھی۔

انقرہ کے گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ زلزلے کے  نتیجے میں اب تک کوئی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

30 اکتوبر ترکی کے شہر ازمیر میں آنے والے6.6 شدت کے زلزلے نے 115 لوگوں کی جان لی تھی ۔

Read Previous

پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کے لئے بھارت داعش کو استعمال کر رہا ہے، عمران خان

Read Next

عرب دنیا سے بہتر تعلقات کے لئے ترکی اخوان المسلمین کی حمایت ترک کرے، وزیر خارجہ یو اے ای

Leave a Reply