
ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں 4.5 ایم شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔
ڈیزاسٹر اور ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز ضلع کالیجیک تھا۔
زلزلہ کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی جبکہ انقرہ کے گورنر کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
30 اکتوبر کو ترکی کے تیسرے بڑے شہر ازمیر میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا جسکے نتیجے میں 115 افراد جاں بحق ہوئے اور 1 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
Tags: انقرہ ترکی میں زلزلہ