turky-urdu-logo

یو اے ای کا تین ماہ میں اپنا سفارتخانہ اسرائیل میں کھولنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ آئندہ تین ماہ میں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سفارتخانہ حیفہ یا نزارتھ میں کھولا جائے گا۔
اسرائیلی اخبار "ہے یوم” نے یو اے ای کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سفارتخانہ آئندہ تین ماہ میں کھول دیا جائے گا۔ اپنے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر یو اے ای کے اعلیٰ افسر نے اسرائیلی اخبار کو بتایا کہ جلد ہی اسرائیلی یو اے ای آنے کے لئے ویزہ حاصل کر سکیں گے۔
اسرائیل بھی اگلے چند روز میں اپنا سفارتخانہ یو اے ای میں قائم کرے گا۔
یو اے ای کے افسر نے بتایا کہ ان کے شہری اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم ہرنے پر خوش ہیں۔ ہم اسرائیل میں رہنے والے عرب باشندوں کے ساتھ ان کے تعلقات قائم ہوں گے اور دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے رکھے گی۔
واضح رہے کہ امریکہ نے یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے بعد اسی ہفتے پیر کے روز اسرائیل کا ایک خصوصی جہاز یو اے ای پہنچا تھا جس میں امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر اور امریکی نیشنل سیکیورٹی کے ایڈوائزر رابرٹ او برائن کے ساتھ اسرائیل کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان تعلقات 13 اگست کو قائم ہوئے تھے۔

Read Previous

کیا دبئی دیوالیہ ہو رہا ہے، طویل مدت کے لئے 2 ارب ڈالر قرض لے لیا

Read Next

مودی حکومت کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال بڑھا رہی ہے، ہیومن رائٹس واچ

Leave a Reply