
دبئی نے عالمی مارکیٹ میں دو ارب ڈالر کے بونڈز فروخت کر دیئے۔ 10 سال کے لئے ایک ارب ڈالر کے اسلامی یعنی سکوک بونڈز فروخت کئے گئے۔
30 سال کے لئے ایک ارب ڈالر کے روایتی بونڈز بیچے گئے۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا سے جہاں دنیا کی بری معیشتیں بحران کا شکار ہیں وہیں دبئی بھی معاشی کساد بازاری کا شکار ہو گیا ہے۔
عالمی وبا کے باعث دبئی کی سیاحت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے جو اس کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔
دبئی کے محکمہ خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمان صالح نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بونڈز بیچنے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا۔
Tags: دبئی عالم اسلام