turky-urdu-logo

اسرائیل کی 500 کمپنیوں نے متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کی اجازت طلب کر لی

یروشلم کے میئر فر حسن ناہوم نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک اسرائیل کی 500 کمپنیاں متحدہ عرب امارات میں کاروبار شروع کر دیں گی۔

ایمریٹس ڈیلی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی، جدید صنعتی شعبوں اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں اسرائیلی کمپنیوں نے یو اے ای میں کام کرنے کے لئے درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔

یروشلم کے میئر نے بتایا کہ “ایمریٹس اسرائیل بزنس کونسل” کے قیام کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس کونسل کے ممبرز کی تعداد ایک ہزار ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کونسل کے قیام پر بات چیت گذشتہ سال اپریل میں شروع ہوئی تھی۔ دبئی اور تل ابیب کے چیمبرز آف کامرس اس سلسلے میں ایک معاہدہ پہلے ہی طے کر چکے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات قائم ہونے سے اسرائیل کی معیشت کو بڑا فائدہ پہنچے گا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کا معاہدہ ہونے سے بہت پہلے ہی معاشی تعاون کے مختلف معاہدوں پر بات چیت مکمل ہو چکی تھی۔

Read Previous

شام میں کسی نئے انسانی بحران کو جنم نہیں لینے دیں گے، صدر ایردوان

Read Next

ترکی اور قازقستان کے درمیان خلا کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ

Leave a Reply