ترکی اور قازقستان کے درمیان اسپیس سیکٹر (خلا کے شعبے) میں تعاون کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ترکش اسپیس ایجنسی (ٹی یو اے) نے قازقستان کی نیشنل اسپیس ایجنسی کے ساتھ دو طرفہ تعاون کا ایک معاہدہ کیا ہے۔
ترکش اسپیس ایجنسی کے صدر سردار یلدرم اور قازقستان کی ڈیجیٹیل ڈیولپمنٹ انوویشن اینڈ ایئرو اسپیس انڈسٹری کے وزیر بغدات محسن نے معاہدے پر دستخط کئے۔ دونوں رہنماوٗں نے ایک دوسرے کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون پر بات چیت بھی کی۔
معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار یلدرم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے ادارے اور نجی شعبے کی کمپنیاں عملی طور پر اس معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی۔
ترک وفد نے قازقستان کے صوبے قازلوردا کے نیکونور کوسموڈروم سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سوئز ایم ایس 17 اسپیس کرافٹ کی تیاری کا معائنہ کیا۔
Tags: ترک معیشت