turky-urdu-logo

ترک ریسکیو ٹیم نے امریکی سیاح کو خطرناک جنگل سے بحفاظت نکال لیا

ترکی کی ریسرچ اینڈ ریسکیو ایسوسی ایشن نے آج علی الصبح گھنے جنگل سے ایک امریکی سیاح کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

27 سالہ امریکی سیاح میڈیسن جیک رولینڈ مارمریس ضلع کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھا۔ ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ جیک رولینڈ کافی دیر سے لاپتہ ہے اور ابھی تک ہوٹل واپس نہیں آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جنگل میں جیک رولینڈ کی تلاش شروع کی اور سات گھنٹے کی جدوجہد کے بعد گولینے کے علاقے میں جیک رولینڈ ایک پہاڑی پر مل گیا۔ اسے رسی کی مدد سے پہاڑی سے نیچے اتارا گیا۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق جیک رولینڈ مکمل طور پر صحت یاب ہے اور اسے کسی طرح کی چوٹ نہیں آئی۔

Read Previous

ترکی اور قازقستان کے درمیان خلا کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ

Read Next

یو اے ای کی اتحاد ایئر ویز کے طیارے کی پہلی بار اسرائیلی فضا میں پرواز

Leave a Reply