turky-urdu-logo

یو اے ای کی اتحاد ایئر ویز کے طیارے کی پہلی بار اسرائیلی فضا میں پرواز

متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز کے طیارے نے پہلی بار اسرائیلی فضا میں پرواز کی۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق اسرائیل کے آسمان پر یو اے ای کے طیارے کی پرواز ایک تاریخی واقعہ ہے۔ یہ پرواز اٹلی کے میلان ایئر پورٹ سے ابو ظہبی آئی ہے۔ اسرائیل کے ٹرانسپورٹ کے وزیر میری رگیو نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا معاہدہ ہونے کے بعد اب دونوں ملک ایک دوسرے کی فضائی حدود استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات قائم ہونے کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدہ فضائی سروس آئندہ سال شروع ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ اس ہفتے یو اے ای سے ایک بحری جہاز لوہا، فائر فائٹنگ اور الیکٹرونکس کے آلات کا سامان لے کر اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا تھا۔

بحرین نے بھی جلد ہی اسرائیل کے ساتھ سمندری تجارت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے اطلاع دی ہے کہ بحرین کی خلیفہ بن سلمان بندرگاہ سے ایک بحری جہاز جلد ہی اسرائیل کی بندرگاہ پہنچے گا۔

واضح رہے کہ بحرین اور یو اے ای نے اگست میں اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کی سربراہی میں تعلقات کے معاہدے پر دستخط کئے تھے جس پر فلسطین اور دیگر ممالک نے شدید مذمت اور تنقید کی تھی۔

Read Previous

ترک ریسکیو ٹیم نے امریکی سیاح کو خطرناک جنگل سے بحفاظت نکال لیا

Read Next

سوشل میڈیا ایپس کو اب قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا ہو گا

Leave a Reply