turky-urdu-logo

ترکی اور ایران کی پالیسیوں سے متفق نہیں لیکن ان سے جنگ بھی نہیں چاہتے، یو اے ای

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور غرقاش نے کہا ہے کہ خطے میں ترکی اور ایران مضبوط اور مستحکم ملکوں کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ دونوں ممالک کی پالیسیوں سے یو اے ای کو اختلاف ہے لیکن متحدہ عرب امارات دونوں ملکوں سے جنگ نہیں چاہتا۔

وہ ابوظہبی اسٹریٹجک ڈیبیٹ کے سالانہ مذاکرے سے خطاب کر رہے تھے۔ انور غرقاش نے کہا کہ متحدہ عرب امارات مثبت سفارتی کوششوں اور تعمیری بات چیت کے ذریعے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔

امریکہ کے زیر اثر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے انور غرقاش نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے سے یو اے ای کی فلسطین کی آزادی کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے خلیجی ممالک کو فلسطین تنازعے میں بہتر کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

Read Previous

ترک ڈاکٹر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی

Read Next

صدر ایردوان نے لطفی ایلون کو ترکی کا نیا وزیر خزانہ مقرر کر دیا

Leave a Reply