turky-urdu-logo

صدر ایردوان نے لطفی ایلون کو ترکی کا نیا وزیر خزانہ مقرر کر دیا

صدر رجب طیب ایردوان نے لطفی ایلون کو نیا وزیر خزانہ نامزد کر دیا ہے۔ صدر رجب ایردوان نے وزیر خزانہ بیرات البیراک کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے لطفی ایلون کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ واضح رہے  کہ بیرات البیراک صدر ایردوان کے داماد بھی ہیں۔ انہوں نے اپنی خرابیٗ صحت کے باعث مزید کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کیا جو صدر ایردوان نے منظور کر لیا۔

58 سالہ لطفی ایلون صدر ایردوان کے دیرینہ سیاسی ساتھی ہیں۔ وہ 2013 سے 2015 تک ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ، میری ٹائم اور انفرا اسٹرکچر کے وزیر رہے۔ 2016 سے 2018 تک وہ ترکی کی وزارت ڈیولپمنٹ کے وزیر بھی رہے۔

وہ ترک پارلیمنٹ کی پلاننگ اینڈ بجٹ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر کام کر رہے تھے۔

لطفی ایلون پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں۔ انہوں نے استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی سے مائننگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔ برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی سے انہوں نے مائئنگ آپریشنز اینڈ ریسرچ میں ماسٹرز کیا۔ وہ امریہ کی ڈیلاویئر یونیورسٹی سے اکنامکس میں ماسٹرز ڈگری ہولڈر بھی ہیں۔

وہ یورپین یونین اور آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ میں ترکی کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

Read Previous

ترکی اور ایران کی پالیسیوں سے متفق نہیں لیکن ان سے جنگ بھی نہیں چاہتے، یو اے ای

Read Next

استنبول میں ترک دفاعی نمائش شروع ہو گئی

Leave a Reply