turky-urdu-logo

استنبول میں ترک دفاعی نمائش شروع ہو گئی

استنبول ڈیفنس اینڈ ایئر اسپیس کلسٹر ایسوسی ایشن کی دفاعی نمائش شروع ہو گئی۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث نمائش تھری ڈی کے ذریعے آن لائن منعقد کی جا رہی ہے۔
پانچ ماہ تک جاری رہنے والی اس دفاعی نمائش کے لئے ایک خصوصی ایپ XperEXPO تیار کی گئی ہے۔ یہ ایپ ترکی کی سب سے بڑی دفاعی کمپنی اسیل سان نے تیار کی ہے۔
اس نمائش میں ترکی کے تیار کردہ جدید دفاعی ہتھیار شامل ہیں جن میں جنگی ڈرون طیارے، بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک شامل ہیں۔
دفاعی نمائش کے سیکریٹری جنرل الہامی کیلیس نے کہا کہ تمام کمپنیاں اپنی مصنوعات تھری ڈی کے ذریعے پیش کر رہی ہیں۔
ترک دفاعی کمپنیاں مختلف ممالک کے حکام کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے کاروباری معاملات طے کریں گی۔
ترک وزیر صنعت اور ٹیکنالوجی مصطفیٰ ورانک نے کہا کہ ترکی بہت حد تک دفاعی ساز و سامان کی تیاری میں خود کفیل ہو گیا ہے اور چاہتا ہے کہ خبے کے دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی ہتھیاروں کے کاروبار کو فروغ دے۔
انہوں نے کہا 2005 تک ترکی کی ایک کمپنی بھی دنیا کی 100 بڑی دفاعی کمپنیوں میں شامل نہیں تھی لیکن آج ترکی کی سات کمپنیاں اس فہرست میں شامل ہیں۔
2005 میں دفاعی صنعت میں 30 ہزار افراد کام کرتے تھے لیکن آج یہ تعداد 73 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ ترکی سالانہ 3 ارب ڈالر کے دفاعی ہتھیار بھی فروخت کر رہا ہے۔
ترکی کے دفاعی ہتھیاروں کی تیاری میں مقامی پرزوں کا شیئر جو 2005 میں صرف 20 فیصد تھا آج یہ شیئر 70 فیصد ہے۔
ترک وزیر تجارت نے روحسار پیکجن نے کہا کہ نمائش کے پہلے دن ہی 50 ہزار افراد نے آن لائن شرکت کی۔

Read Previous

صدر ایردوان نے لطفی ایلون کو ترکی کا نیا وزیر خزانہ مقرر کر دیا

Read Next

ترکی میں فارمولا 1 گرینڈ پرکس کی تیاری مکمل

Leave a Reply