turky-urdu-logo

غزہ پر اسرائیلی جنگی حملے سے یو اے ای اور اسرائیل کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے

اسرائیل اگر غزہ پر جنگی حملے کرتا ہے تو اس سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یہ بات متحدہ عرب امارات کی فیڈرل کونسل کی خارجہ امور کمیٹی اور چیئرمین آف ڈیفنس علی النعیمی نے اسرائیلی اخبار یدیوث اہرنوتھ کو ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان طے پانے والا معاہدے کو اس ماہ کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ یو اے ای کے ولی عہد پرنس محمد بن زید اس ماہ اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

علی النعیمی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے فلسطینی رہنماوٗں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی تک ماضی سے باہر نہیں آ سکے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے موقف پر فلسطینی ابھی تک ماضی کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 2008 سے 2014 تک غزہ پر تین بار سخت جنگی حملے کئے جس میں ہزاروں فلسطینی شہید ہوئے اور غزہ کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

Read Previous

میانمار کے دو فوجیوں کا روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کا اعتراف جرم

Read Next

عرب لیگ کا اسرائیل اور یو اے ای معاہدے کی مذمت سے انکار

Leave a Reply