turky-urdu-logo

عرب لیگ کا اسرائیل اور یو اے ای معاہدے کی مذمت سے انکار

عرب ممالک کی تنظیم عرب لیگ نے اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان ہونے والے معاہدے کی مذمت کرنے سے انکار کر دیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق فلسطین نے عرب لیگ کے اجلاس میں اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان ہونے والے معاہدے کی مذمتی قرار داد پیش کی لیکن عرب ممالک نے اس قرار داد کو منظور کرنے سے انکار کر دیا۔

اجلاس میں بعض عرب ممالک نے اسرائیل اور یو اے ای کے معاہدے کو قانونی قرار دینے کے لئے ایک مسودہ پیش کیا۔ تاہم ذرائع نے ان ممالک کا نام بتانے سے گریز کیا۔

اجلاس میں فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے عرب ممالک سے یو اے ای اور اسرائیل کے معاہدے کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ یو اے ای نے 13 اگست کو اسرائیل کو بحیثیت ریاست تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا ایک معاہدہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ امریکہ کے اثر و رسوخ سے طے پایا تھا۔

Read Previous

غزہ پر اسرائیلی جنگی حملے سے یو اے ای اور اسرائیل کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے

Read Next

کورونا وائرس نے جانے کے بعد بھی جان نہ چھوڑی

Leave a Reply