کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد بھی لوگوں میں اسکے مختلف مضر اثرات پائے جا رہے ہیں۔
ایک ترکی ڈاکٹر جو ابھی کچھ دیر پہلے ہی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد انکے سر میں ایک عجیب قسم کا درد رہتا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔
مشرقی صوبہ سنیلیورفا میں واقع ہاران یونیورسٹی کے چیف فیزیشن ڈاکٹر احمد کا کہنا ہے کہ بیماری کے بعد اب انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی ہر وقت انکے سر پر کوئی چیز لگاتار مار رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ایک مریض کے علاج کرنے کے دوران ہوئے تھے۔کورونا وائرس کے دوران وہ بہت زیادہ کمزوری محسوس کرتے تھے یہاں تک کے سوتے وقت بھی انہیں خوفناک خوابوں سے دو چار ہونا پڑتا تھا۔
ڈاکٹر نے کورونا وائرس کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس ذہنی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے۔
اپنے پیاروں اور رشتہ داروں ، دوستوں اور کام کے ماحول سے دور اور الگ رہنا ایک اور چیلینج اور عجیب پریشانی پیدا کرتا ہے۔
میں اپنے گھر میں ہی قرنطین میں تھا مگر میرا ذہن ہسپتال میں میرے دوستوں اور ان مریضوں کے ساتھ تھا جنہیں میری مدد کی ضرورت تھی۔
انکا کہنا تھا کہ میں عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ سماجی دوری کے قواعد پر عمل کریں اور ماسک پہنیں۔اگر ہم ان اقدامات پر عمل کریں تو کیسیز کی تعداد میں کمی کی جا سکتی ہے۔
اس وائرس نے دسمبر سے چین میں شروع ہونے کے بعد سے 188 ممالک اور خطوں میں 893،000 افراد کو متاثر کیا ہے۔
امریکہ ، ہندوستان اور برازیل اس وقت بد ترین متاثر ممالک میں سے ایک ہیں۔
امریکی جانسن ہاپکنز یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعدادو شمار کے مطابق ، دنیا بھر میں 27.35 ملین سے زیادہ کویڈ 19 کے کیسیز رپورٹ ہو چکے ہیں۔