turky-urdu-logo

اسرائیلی معیشت کو سہارا دینے کے لئے یو اے ای کے ولی عہد کا ذاتی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النیہان نے رضاکارانہ طور پر اسرائیل میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ذاتی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے بنجمن نتن یاہو نے کہا کہ ابوظہبی کے ولی عہد نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث اسرائیلی معیشت کو کساد بازادی سے نکالنے کے لئے کئی بڑے منصوبوں میں زاتی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے اس بیان پر ابھی تک متحدہ عرب امارات کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے گذشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر دبئی پہنچنا تھا لیکن اردن نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے انکار کر دیا جس کے باعث بنجمن نتین یاہو کو اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔

اس دورے میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان 10 ارب ڈالر کے ایک سرمایہ کاری فنڈ کے معاہدے پر دستخط بھی ہونا تھے۔ یہ فنڈ اسرائیل میں سرمایہ کاری کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو قائم ہوئے ابھی صرف چار ماہ ہی ہوئے ہیں لیکن دونوں ملکوں کے درمیان تجارت 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

Read Previous

پاکستانی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی کا دورہ بحرین

Read Next

پاکستانی اداکارہ نے حلیمہ سلطان کا روپ دھار کر مداحوں کے دل جیت لیے

Leave a Reply