پاکستانی شوبز اسٹار حرا مانی نے مشہور ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی ہیروئین حلیمہ سلطان کا روپ دھار کر مداحوں کوحیرت میں ڈال دیا۔
حرا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تصویر شئیر کی جس میں اداکارہ نے ہلکے نیلے رنگ کا جوڑا پہنا ہے اور ماتھے پر حلیمہ خاتون کے زیورات سے ملتی جلتی ماتھا پٹی لگا رکھی ہے۔ تصویر میں اداکارہ ہوبہو ارطغرل کی حلیمہ سلطان جیسی لگ رہی ہیں۔
دوسری تصویر میں اداکارہ نے ڈرامہ کے ایک اور کردار کا روپ دھارا ہوا ہے۔ یاد رہے کچھ دن قبل اداکارہ نے ڈرامہ میں گنگت الپ کا کردار ادا کرنے والا اداکار کا وڈیو پیغام اپنے بچوں تک پہنچایا تھا ۔
اداکارہ اپنے بچوں سمیت ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کو بے حد پسند کرتی ہیں اور ڈرامہ کے اداکاروں سے بھی محبت کرتی ہیں۔