turky-urdu-logo

بھارتی سپریم کورٹ میں قرآن پاک سے 26 آیات نکالنے کی پٹیشن پر احتجاجی مظاہرے

جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج بھارت کی سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن داخل کرنے پر کیا گیا ہے۔

 بھارتی ریاست اتر پردیشن کی شیعہ سینٹرل بورڈ آف وقف کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے بھارت کی سپریم کورٹ میں ایک اپیل دائر کی ہے جس میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ قرآن مجید کی 26 آیات کو حذف کر دیا جائے۔ اپنی پٹیشن میں انہوں نے کہا کہ یہ 26 آیات لوگوں کو تشدد  اور  جہاد پر اکساتی ہیں۔

دارالحکومت ڈھاکہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے موتی جھیل سے احتجاجی ریلی کا آغاز کیا جو مرکزی سڑک تک جاری رہا۔ مظاہرے میں بھارتی شیعہ سینٹرل بورڈ کے وائس چیئرمین اور بالی ووڈ کے فلم پروڈیوسر وسیم رضوی کے خلاف نعے بازی کی گئی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی سپریم کورٹ اس پٹیشن کو مسترد کر دے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی اور دینی جذبات کو تھیس پہنچانے پر وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وسیم رضوی نے اپنی پٹیشن میں کہا ہے کہ پہلے تین خلفائے راشدین نے اپنی مرضی سے آیات قرآن میں شامل کی ہیں جو تشدد اور جہاد پر اکساتی ہیں لہذا ان آیات کو حذف کیا جائے۔

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر شفیق الرحمان نے اینا دولو ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی مسلمان اس طرح کی پٹیشن دائر نہیں کر سکتا کیونکہ خود اللہ تعالیٰ نے قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے۔

انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا وسیم رضوی کو فوری گرفتار کیا جائے اور مسلمانوں کے جذبات پر حملہ کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Read Previous

پاکستانی اداکارہ نے حلیمہ سلطان کا روپ دھار کر مداحوں کے دل جیت لیے

Read Next

بھارت میں مندر سے پانی پینے پر مسلمان لڑکے پر تشدد

Leave a Reply