turky-urdu-logo

بھارت میں مندر سے پانی پینے پر مسلمان لڑکے پر تشدد

بھارت کی ریاست اترپردیش میں ہندوؤں کے ایک مندر میں پانی پینے پر مسلمان لڑکے کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمان لڑکے پر تشدد کا واقعہ اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں پیش آیا جبکہ واقعے کی ویڈیو گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں ایک شخص کو مسلمان لڑکے پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب مسلمان لڑکے کو انصاف دلوانے کیلئے سوشل میڈیا صارفین نے بھی آواز اٹھائی، ’سوری آصف‘ اور ’آصف وانٹ جسٹس‘ کے ہیش ٹیگ مقبول ہونے لگے۔ انسانی حقوق کے گروپ نے بھارت میں اس نوعیت کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ریاست اترپردیش میں حالیہ سالوں میں مسلمان سمیت دیگر اقلیتی گروپوں پرہندو انتہا پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Read Previous

بھارتی سپریم کورٹ میں قرآن پاک سے 26 آیات نکالنے کی پٹیشن پر احتجاجی مظاہرے

Read Next

ترک خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میلے "ٹیکنوفیسٹ” کے لئے 40 ہزار درخواستیں موصول

Leave a Reply