پاکستانی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بحرین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ رائل بحرین نیول فورسز ہیڈ کواٹرز پہنچنے پر نیول چیف کا کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز نے استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ایڈمرل محمد امجد خان کو رائل بحرین نیول فورسز کے متعلق بریفینگ بھی دی گئی۔
نیول چیف نے کمانڈر انچیف بحرین ڈیفنس فورسز ، کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ ، کمانڈر رائل بحرین نیول فورس اور ڈپٹی کمانڈر یو ایس نیوکینٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ بات چیت کے دوران ،بحری تحفظ اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے بحر ہند کے خطے میں سیکیورٹی رابطوں اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک نیوی کے کردار پر بھی گفتگو کی۔معززین نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان نیوی کے کردار کو بے حد سراہا۔