متحدہ عرب امارات کی کونسل آف منسٹرز (کابینہ) نے اسرائیل کے ساتھ اگست میں طے پانے والے معاہدے کی منظوری دے دی۔
کونسل آف منسٹرز کا اجلاس شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صدارت میں ہوا جس میں معاہدے کی منظوری دی گئی۔ معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات کے آئین میں ضروری تبدیلی کے لئے ایک قانونی مسودہ وزارت قانون کو بھیج دیا گیا ہے۔
کونسل آف منسٹرز نے امید ظاہر کی کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے سے خطے میں امن و استحکام آئے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
1979 میں مصر اور 1994 میں اردن کے بعد متحدہ عرب امارات تیسرا عرب ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ 2020 میں تعلقات قائم کئے ہیں۔