شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ترکی کے دو فوجی شہید ہو گئے۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق شمالی عراق میں پنجہ شیر آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں دو فوجی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔
وزارت دفاع نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی۔ ترکی نے پنجہ شیر آپریشن اس سال جون میں شروع کیا تھا جس میں ترکی کے ساتھ مختلف ممالک کے سرحدی علاقوں میں کُرد دہشت گردوں کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشن شروع کئے ہیں۔ اس وقت ترکی عراق اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہا ہے۔