turky-urdu-logo

امید ہے یورپی یونین غیر جانبداری اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرے گی؛ ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس میشل سے ٹیلیلفون پر بات چیت کی ہے۔
ترک صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، صدر ایردوان نے اس بات چیت میں ترک- یورپی یونین تعلقات سمیت مشرقی بحیرہ روم اور دیگر علاقائی مسائل پر بات چیت کی ہے ۔
بات چیت میں ترک صدر نے میشل سے کہا کہ ترکی امید کرتا ہے کہ یورپی یونین غیر جانبداری اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرے گا اور اس کے تمام اداروں اور رکن ممالک کو مشرقی بحیرہ روم سمیت دیگر علاقائی موضوعات پر اشتعال انگیز بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیئے۔
صدر ایردوان نے مزید کہا کہ ترکی سنجیدہ اور باہمی حقوق پرمبنی مذاکرات کے علاوہ طرفین کے تمام منصفانہ حقوق کی تقسیم کے حل کا حامی ہے لیکن یہ باور رہے کہ یک طرفہ معاہدوں کے خلاف ہم اپنے حقوق و مفادات کا تحفظ بھی جاری رکھِں گے۔

Read Previous

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں دو ترک فوجی شہید

Read Next

ترکی میں مقامی طور پر تیار کردہ پہلے سولر پینلز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا۔

Leave a Reply