turky-urdu-logo

ترکی میں مقامی طور پر تیار کردہ پہلے سولر پینلز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا۔

ترکی میں مقامی طور پر تیار کردہ پہلے سولر پینلز کی تنصیب کا کام وسطی ترکی میں واقع قارہ پینار سولر پاور پلانٹ میں جاری۔ ترک وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے قونیہ کے قارہ پینار سولر پلانٹ میں پینلز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے جو دنیا کے سے بڑے سولر پلانٹس میں سے ایک ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ترکی کا سب سے بڑا سولر پلانٹ پروجیکٹ ہو گا۔ کالیون ہولڈنگ نے مارچ 2017 میں جنوبی کوریا کے ہانہو اکیو سیلز کنسورشیم کے ساتھ مل کر اس منصوبے کا ٹینڈر جیتا ہے۔ لیکن ہانہو اس منصوبے پر کام جاری نہیں رکھ سکا اور چائنا الیکڑانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن نے اس تنصیب کی تیاری کا کام کیا اور دو سال تک تکنیکی مدد فراہم کی۔
فاتح دونمیز نے زور دے کر کہا حکومت قابل تجدید توانائی کی پیداوار کے لیے کوشیش جاری رکھے گی۔ ہمارا واحد مقصد صنعت میں قابل تجدید توانائی کی کھپت پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے اثرات کےبعد جون سے بجلی کی کھپت میں اضافہ شروع ہوا ہے۔

وزیر ےتوانائی اور قدرتی وسائل کا کہنا تھا کہ ترکی ان چند ملکوں میں سے ایک ہے جس نے وبا کے دوران بھی سرمایہ کاری کا عمل نہیں روکنے دیا اور حکومت کو اس بات کی پوری امید ہے کہ رواں سال کی آخری سہ ماہی میں معیشت کی بحالی کا عمل میں تیزی آئے گی۔

Read Previous

امید ہے یورپی یونین غیر جانبداری اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرے گی؛ ایردوان

Read Next

پاکستان کے خلاف 6 ارب ڈالر جرمانے کے خلاف حکم امتناعی ایک بڑا ریلیف ہے؛ عاصم سلیم باجوہ

Leave a Reply