turky-urdu-logo

ارطغرل غازی نے پاکستان اور ترکی کے درمیان محبت کی نئی مثال قائم کی۔

شمالی پاکستان میں گھروں اور کار وباری مراکز پر ترکی کا لہراتا ہوا جھنڈا اس قوم کی ترکی سے محبت کی واضح دلیل ہے جس میں حالیہ اضافہ ترک تاریحی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی نے کیا۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پر اردو ڈب ورژن کے ساتھ نشر ہونے کے بعد ارطغرل غازی کو بے پناہ پسند کیا گیا۔ پاکستان میں اس کے نشر ہونا کا اعلان خود وزیر اعظم پاکستان نے اپنے دورہ ترکی سے واپسی پر کیا۔

پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی کا کہنا ہے کہ 25 اپریل سے آغاز کے بعد سے یوٹیوب پر ڈرامہ ٹرینڈینگ پر ہے۔ پی ٹی وی نے سیریر کو عوام تک باآسانی پہیچانے کے لیے ترک سرکاری نشریاتی ٹی آر ٹی کے ساتھ معائدہ کر رکھا ہے۔
پاکستانیوں میں ترکی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت خیران کن ہے اور دونوں مملک کی ایک دوسرے کے لیے محبت اور دوستی کو ظاہر کرتی ہے۔

پاکستانی صوبے گلگت بلتستان میں مقامی کاروبار کے مالک جبران عزیز کا کہنا ہے کہ وہ ترکی سے کارپٹ درامد کرتا ہے اس لیے اس نے اپنی دکان کا نام پاک ترک کارپٹ رکھا ہے۔ گاہک جب پاکستان اور ترکی کا جھنڈا ایک ساتھ دیکھتے ہیں تو وہ بھی دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد سے تقریبا 300 کلومیٹرفاصلے پر صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں واقع خوبصورت سیاحتی مقام ناران، کاغان کے متعدد ہوٹلز ترکی ، پاکستانی اور چین کے جھنڈوں سے مزین ہیں۔ ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان سے دوست مملک سے یکجہتی کی علامت ہے۔

میڈیا سے بات جیت کے دوران ایک ہوٹل کے مالک زوہیب عامر کا کہنا تھا کہ ” چین ہمار ا اچھا دوست ہے جبکہ ترکی ہمار ابرادر ملک ہے اور یہ ان کی عزت اور محبت کی علامت ہے۔ عامر نے جھنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اچھا دوست وہ ہوتا ہے جو اچھے اور برے وقت میں آپ کا ساتھ دے اور یہ ممالک یہی کر رہے ہیں۔

مقامی سیاح یہاں آکر جھنڈے کے سامنے تصوریں بنانے ہیں ۔اسلام آباد سے آنے والی زرمینا حسن کہتی ہیں مجھے یہ جھنڈا پسند ہے اور مجھے ترکی سے محبت ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان میرے پسندیدہ لیڈر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ایردوان مسلمانوں کے مسائل اور خاص طور پر کشمیری عوام کی حمایت کے بارے میں اپنے جر ات مندانہ موقف کی وجہ سے پاکستان میں مقامی لوگوں میں مقبول ترین لیڈر ہیں۔

Read Previous

ارطغرل غازی کی "گوگچی خاتون” نے سماجی فاصلے کا خیال نا رکھنے والوں کو جاہل قرار دے دیا۔

Read Next

ترکی 30 نومبر کو سیٹلائٹ ترکش 5اے لانچ کرے گا

Leave a Reply