turky-urdu-logo

ارطغرل غازی کی "گوگچی خاتون” نے سماجی فاصلے کا خیال نا رکھنے والوں کو جاہل قرار دے دیا۔

ترک اداکارہ بورجو کیراتلی جنہیں ہم سب مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں گوگچی خاتون کے نام سےجانتے ہیں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر وبا کے دوران سماجی فاصلے کے اصول کی پابندی نہ کرنے والے اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں لوگ اپنی روزی روٹی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اداکار سالگرہ کی تقریبات منا رہے ہیں۔

مس ترکی 2018 شیوال شاہین اور ٹیلیویزن اسٹار ییت مارکس ارال نے حال ہی میں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا جس کے نتیجے میں دس افراد میں وائرس منتقل ہو گیا۔ جس پر مس ترکی نے بیان میں کہا یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے صرف دس افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

جس کے جواب میں بورجو کیراتلی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کہا ” یہ نہایت شرم کی بات ہے۔ تم کیسے کہہ سکتی ہو صرف دس افراد؟ کیا دس چھوٹا نمبر ہے خاص طور پر تب جب ہماری حکومت مسلسل احتتاط کا کہہ رہی ہے۔ یہ اسی جہالت کا بتیجہ ہے کہ اتنے لوگ اور کاروبار خسارے میں ہیں”

اسلامی تاریح پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کو ترک گیم آف تھورونز بھی کہا جا تا ہے۔ سیریز عثمانی سلطنت سے قبل تیرویں صدی میں اناظولیہ خطے میں ایک عظیم جنگجو ارطغرل غازی کی جدوجہد بیان کرتی ہے۔

Read Previous

تین بیٹوں اور شوہر کی لاش کے ساتھ تصویر

Read Next

ارطغرل غازی نے پاکستان اور ترکی کے درمیان محبت کی نئی مثال قائم کی۔

Leave a Reply