turky-urdu-logo

ترکیہ کی مقامی طور پر تیار کردہ ایپ دنلیبی جرمن اور انگلشن کتابوں کو آڈیو میں پیش کرنے کے لیے تیار

کتابوں کے شوقین لوگوں کے لیے ترکیہ کی مقامی طور پر تیار کردہ ایپ دنلیبی اب جرمن اور انگلش کتابوں کو آڈیو میں پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

جرمنی بک وائر کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئےدنلیبی ایپ نے پہلی بار اپنے میں 1 لاکھ سے بھی زائد جرمن اور انگریزی کتابوں کو جگہ دینا شروع کی ہے۔

ایپ کے مالک کا کہنا تھا کہ ترکش ایپ اب جرمنی میں جرمن، انگریزی اور ترکش میں کتابوں کی آڈیو پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہسپانوی زبان کا آپشن اور مواد بھی جلد ہی اس ایپ میں شامل کیا جائے گا۔

آن لائن کتابوں میں بوسٹنگ فیچرز دیگر ایپس میں دستیاب نہیں ہیں ،دنلیبی اپنے صارفین کو کتابوں پر نوٹ ریکارڈ کرنے اور انکی آڈیو بکس فراہم کرتا ہے۔

اسکے علاوہ دنلیبی صارفین کوئی بھی کتاب سنتے وقت اسکے بیک گراونڈ میں قدرتی آوازیں بھی شامل کرسکتے ہیں جیسے ٹرین ، بارش، پانی وغیرہ۔

یہ پلیٹ فارم سات دن کا مفت ٹرائل پیکج فراہم کرتا ہے جبکہ اس میں ماہانہ اور سالانہ سبسکرپشنز کے ساتھ لامحدود پیکجز بھی موجود ہیں۔

Read Previous

ترکیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز کا آغاز، ترک صدر کی افتتاحی تقریب میں شرکت

Read Next

چین روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی میں مدد کریگا

Leave a Reply