چین روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی میں مدد کریگا

چین کا کہنا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی میں بنگلہ دیش کی مدد کریگا۔

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے چینی ہم منصب وانگ ایی کے ساتھ ڈھاکہ میں بحران کےحل کیلئےبیجنگ کی معاونت پراظہارتشکرکیا۔

عبدالمومن نے میڈیاکوبتایا کہ بنگلہ دیش سے میانمار واپس جانے والے ممکنہ روہنگیاوں کی رہائش کے لیے چین نے میانمار کے رکھائن صوبے میں تقریباً 3 ہزار  مکانات تعمیر کرائے ہیں۔

چین اپنے وطن واپس لوٹنے والے پناہ گزینوں کے لیے شروع میں کھانے پینے کے انتظامات بھی کرے گا۔

بیجنگ میں بنگلہ دیش کے سابق سفیر منشی فیض احمد نے کہا کہ روہنگیا کے بحران کو حل کرنے کے لیے بنگلہ دیش کو چین کے تعاون کی ضرورت ہے۔

Read Previous

ترکیہ کی مقامی طور پر تیار کردہ ایپ دنلیبی جرمن اور انگلشن کتابوں کو آڈیو میں پیش کرنے کے لیے تیار

Read Next

ترک خاتون اول کی جانب سے سفیر خواتین اور سفیروں کی بیگمات کے اعزاز میں ظہرانہ

Leave a Reply