ترکیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز کا آغاز، ترک صدر کی افتتاحی تقریب میں شرکت

ترکیہ کے شہر  قونیہ میں گزشتہ روز اسلامی یکجہتی گیمز کا  آغاز ہو گیا ۔ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے حصہ لینے والے ممالک کے نمائندوں کے ساتھ عشائیہ میں شرکت کے بعد گیمز کا  باقاعدہ طور پر افتتاح کیا۔ 5ویں اسلامی یکجہتی گیمز  کی رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ وہ اپنی اور اپنی قوم کی طرف سے ان تمام لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے اس گیمز میں تعاون کیا۔

 

تقریب میں  آذربائیجان کے صدر الہام علی یف، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار، فلسطینی وزیر اعظم محمد عشطیہ، البانوی وزیر اعظم ایدی راما، الجزائر کے وزیر اعظم ایمن بن عبدالرحمن، سعودی عرب کے وزیر کھیل اور اسلامی یکجہتی اسپورٹس فیڈریشن کے صدر عبدالعزیز بن ترکی الفیصل السعود، ، قطر اولمپک کمیٹی کے صدر شیخ جوان بن حمد الثانی نے شرکت کی ۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے تقریب کی میزبانی کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلامی ممالک کو ایسی تقریبات کا انعقاد کرنا چاہیے جس سے بین الثقافتی مکالمے کو تقویت ملے۔

سعودی عرب کے وزیر کھیل  اور اسلامی یکجہتی اسپورٹس فیڈریشن کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل  نے بی تقریب کے انعقاد پر ترک صدراور ترک عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

 

ترک وزیر کھیل مہمت کاسپوگلو  نے بھی شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  کھیلوں کی بین الاقوامی سرگرمیاں  بھائی چارے اور ترقی میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔

اسلامی  یکجہتی  گیمز 18 اگست تک جاری رہے گی  جن میں 56 ممالک سے 4ہزار سے زائد ایتھلیٹس مختلف کھیلوں میں حصہ لیں  گے

 

Read Previous

نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قتل، افغان تارک وطن قتل کے الزام میں گرفتار

Read Next

ترکیہ کی مقامی طور پر تیار کردہ ایپ دنلیبی جرمن اور انگلشن کتابوں کو آڈیو میں پیش کرنے کے لیے تیار

Leave a Reply