turky-urdu-logo

ترکیہ کا پاکستان کو قرآن کریم کا نایاب تحفہ

ترکیہ نے پاکستان کو قرآن کریم کا ایک نادر اور قیمتی نسخہ بطور تحفہ پیش کیا، جو 16ویں صدی عیسوی میں عثمانی سلطان سلیمان قانونی کے لیے مشہور خطاط احمد شمس الدین کاراحصاری نے اپنے ہاتھ سے تحریر کیا تھا۔

یہ تاریخی اور نایاب نسخہ صدر رجب طیب ایردوان اپنے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران خصوصی طور پر ساتھ لائے تھے۔

رمضان المبارک کی 27ویں شب کو پاکستان میں ترک سفیر، ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے اس مقدس نسخے کو فیصل مسجد انتظامیہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر ترکیہ کے مذہبی امور کے اتاشی عبدالرحمان اکوش اور دیگر ترک سفارتی نمائندے بھی موجود تھے۔

یہ عظیم تحفہ پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی علامت ہے اور دونوں ممالک کے گہرے مذہبی و ثقافتی رشتوں کو مزید مضبوط کرے گا۔

Read Previous

استنبول میں پاکستان کے قومی دن کی شاندار تقریب

Read Next

اللہ اسرائیل کو غارت کرے، صدر ایردوان

Leave a Reply