turky-urdu-logo

اللہ اسرائیل کو غارت کرے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کی جامع چاملیجا مسجد میں عید کی نماز ادا کی، جہاں انہوں نے نمازیوں سے خطاب بھی کیا۔

غزہ میں جاری صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "ہم دیکھ رہے ہیں اور جانتے ہیں کہ فلسطین میں کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اپنے غضب سے اسرائیل کو غارت کرے ۔”

اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو غزہ پر اچانک فضائی حملہ کیا، جس میں 920 سے زائد افراد شہید، 2,000 سے زائد زخمی ہوئے، اور اس طرح جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ختم ہو گیا۔

اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 50,200 سے زائد فلسطینی شہید اور 114,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے نومبر میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوآو گالانٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں بھی غزہ میں نسل کشی کے مقدمے کا سامنا ہے۔

Read Previous

ترکیہ کا پاکستان کو قرآن کریم کا نایاب تحفہ

Read Next

31مارچ: آذربائیجانیوں کی نسل کشی کا دن— 1918 کے قتل عام کو 107 سال گزر گئے

Leave a Reply