TurkiyaLogo-159

ترک خاتون اول امینہ ایردوان کا ولنیئس میں یوکرین کے مرکز

ترک خاتون اول  نے لیتھوانیا کے دارالحکومت میں جاری نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران دیگر اتحادی ممالک کے رہنماؤں کی شریک حیات کے ساتھ ولنیئس میں یوکرائنی مرکز کا دورہ کیا۔

امینہ ایردوان نے ٹویٹر پر کہا کہ ہم نے یوکرین کی خواتین، نوجوانوں اور جنگ سے متاثر ہونے والے بچوں سے ملاقات کی۔

انکا کہنا تھا  کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یوکرین کے جنگ سے متاثرہ یتیم بچوں کو ترکیہ کی طرف سے فراہم کردہ سماجی و نفسیاتی مدد کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ ہر ملک جنگ سے غیر متناسب طور پر متاثر ہونے والی خواتین اور بچوں کی حمایت میں ہاتھ بٹائے۔

 

Alkhidmat

Read Previous

صدر ایردوان اور یورپی کمیشن کی صدر کےدرمیان گفتگو

Read Next

ترکیہ اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں بہتری

Leave a Reply