turky-urdu-logo

ترکیہ اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں بہتری

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے ساتھ ملاقات سےترکیہ کے امریکا کے ساتھ تعلقات نئےمرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

نیٹو اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں ترک صدر نے حالیہ صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دینے پر امریکی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

ترک صدر نے کہا کہ سٹریٹجک میکانزم کے اندر سربراہان مملکت کی سطح پر مشاورت کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نیٹو اجلاس کو اس حوالے سے ہمارے پہلے قدم کے طور پر دیکھتے ہیں اور اب ہم ایک نئے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں۔

انہوں نے امریکی ہم منصب کی صدارتی مہم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر امریکی صدر نےمزید 5سال ایک ساتھ کام کرنے کی توقع ظاہر کی۔

Read Previous

ترک خاتون اول امینہ ایردوان کا ولنیئس میں یوکرین کے مرکز

Read Next

بارتن یونیورسٹی کے 2023-2024 تعلیمی سال کا آغاز

Leave a Reply