turky-urdu-logo

صدر ایردوان اور یورپی کمیشن کی صدر کےدرمیان گفتگو

صدر ایردوان اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران یورپی یونین-ترکیہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

ارسلا کا کہنا تھا کہ صدر ایردوان کے ساتھ  ملاقات۔ میں سویڈن کے نیٹو میں شمولیت کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے ترکیہ کے معاہدے کا خیرمقدم کرتی ہوں۔

انہوں نے بلیک سی گرین انیشیٹو کو بڑھانے کے لیے یوکرین اور ترکیہ کی انتھک کوششوں کے لیے مسلسل حمایت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں، صدر ایردوان  نے بالترتیب سپین، نیدرلینڈز اور یونان کے وزرائے اعظم پیڈرو سے ملاقات کی۔

فوجی اتحاد کے 31 رہنماؤں نے یوکرین کی جنگ، سویڈن کی نیٹو کی رکنیت اور گروپ کے دفاع اور ڈیٹرنس کو مضبوط کرنے کے اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔

ترکیہ 70 سال سے زیادہ عرصے سے نیٹو کا رکن ہے ۔

Read Previous

لوگوں کی مقدس اقدار پر حملہ آزادیِ فکر نہیں،صدر ایردوان

Read Next

ترک خاتون اول امینہ ایردوان کا ولنیئس میں یوکرین کے مرکز

Leave a Reply