
ترک خاتون اول نے لیتھوانیا کے دارالحکومت میں جاری نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران دیگر اتحادی ممالک کے رہنماؤں کی شریک حیات کے ساتھ ولنیئس میں یوکرائنی مرکز کا دورہ کیا۔
امینہ ایردوان نے ٹویٹر پر کہا کہ ہم نے یوکرین کی خواتین، نوجوانوں اور جنگ سے متاثر ہونے والے بچوں سے ملاقات کی۔
انکا کہنا تھا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یوکرین کے جنگ سے متاثرہ یتیم بچوں کو ترکیہ کی طرف سے فراہم کردہ سماجی و نفسیاتی مدد کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ ہر ملک جنگ سے غیر متناسب طور پر متاثر ہونے والی خواتین اور بچوں کی حمایت میں ہاتھ بٹائے۔