ترکیہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان سے لدی دوسری بھائی ٹرین روانہ کر دی
جمعرات کو دارالحکومت انقرہ سے روانہ ہونے والی ٹرین میں 394 ٹن امدادی سامان لے جایا جا رہا ہے۔
یہ امدادی سامان ترک حکومت کے زیر انتظام ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) کے تعاون سے پاکستان پہچایا جا رہا ہے
تقریب میں AFAD کے صدر یونس سیزر اور انقرہ میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے شرکت کی۔
مون سون کی غیر معمولی، بد ترین بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے کے باعث آنے والے سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ 14 جون سے اب تک 399 بچوں سمیت کم از کم ایک ہزار 191 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 اموات کی اطلاع ملی ہے۔
محکمہ موسمیات نے رواں ماہ مزید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کی ہے، مجموعی طور پر ستمبر کے دوران ملک میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔