ترک ڈرون بیرکتار ٹی بی 2 دنیا میں سب سے زیادہ برآمد ہونے والا ڈرون بن گیا۔
بیرکتار ٹی بی 2 دنیا کے 24 ممالک کو برآمد کیا جائےگا۔
ڈرون بنانے والی کمپنی بیاکر کے سی ای او ہالوک بیرکتار نے میڈیا کو بتایا کہ اس سال کمپنی کی آمدنی میں برآمدات کا حصہ 98 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
بحیرہ اسود کے صوبے سامسون میں منعقد ہونے والے ترکیہ کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی ایونٹ ٹیکنو فیسٹ میں انہوں نے کہا کہ بیرکتار ٹی بی 2 دنیا کا سب سے برآمد ہونے والا ڈرون بن گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فرم بیرکتار اکنسی کی برآمدات کے لیے چار ممالک کے ساتھ معاہدے کر چکی ہے۔
اب تک 400 سے زیادہ بیرکتار ٹی بی 2 اور 20 بیرکتار اکینسی مکمل طور پر تیار ہو چکے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ فرم سال میں تقریبا 200 بیرکتار ٹی بی 2 تیار کر سکتی ہے اور ہم اگلے سال تک اسکی پیداوار کو 500 تک بڑھانے کا سوچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال بھاری سرمایہ کاری کر کے پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔