turky-urdu-logo

نئی نسل میں اپنی ثقافت اور اقدار کی منتقلی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے، آئندہ  دنوں میں متوقع، ترک زبان مہم کے آغاز کو سراہا اور اس پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں صدارتی سوشل کمپلیکس میں 20 ہزار اساتذہ کی تقرری تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے، بچوں کی کامیاب تعلیمی حیات اور بشری تعلقات کے دوام  کے لئے ہر طرح کی کوششیں کی ہیں اور کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں اساتذہ سے میری درخواست  ہے کہ وہ خاص طور پر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے پاپولر مغربی کلچر کے مضر اثرات سے بچوں کو محفوظ رکھیں”۔

صدر ایردوان نے ‘ترک زبان مہم’ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف اپنی آںے والی نسل کو اپنی قومی اقدار  کی اہمیت کا اور اپنی زمین کے شاندار ورثے کا شعور دینا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہماری زبان ہماری ثقافت کی پاسبان ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے اپنی  زبان کو بہترین اور درست ترین شکل میں استعمال کرنے کا ہنر سیکھ جائیں”۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اساتذہ کی نئی تقرری کے ساتھ ہم نے ملک میں اساتذہ کی تعداد 10 لاکھ 10 ہزار کر دی ہے۔

Read Previous

ترکیہ سے سیلاب متاثرین کے لیے امدای سامان سے لدی دوسری بھلائی ٹرین پاکستان روانہ

Read Next

برطانوی رکن پارلیمنٹ نے ممالک سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے مطالبہ کر دیا

Leave a Reply