
ترک وزیر سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نے 2028 کے لیے ملک کے سیاحتی روڈ میپ کے حوالے سے پریس کانفرنس کی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ سال 45ملین غیر ملکی سیاحوں نے ترکیہ کا رخ کیا اور اس سال ہم امید کرتے ہیں کہ 60 ملین سے زائد غیرملکی سیاح ہمارے ملک کا دورہ کرے گے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس بات پر بھی روز دیا کہ 2028 تک ہمارا ٹارگٹ 90 ملین سیاحوں کی اپنے ملک میزبانی کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ 2022 میں تقریباً 44.6 ملین غیر ملکی سیاح نے ترکیہ کا رخ کیا جو کہ کرونا کی وبا کے دوران سے 80 فیصد زیادہ تھی اور ترکیہ نے وائرس کے بعد کے دور میں سیاحت کی آمدنی میں تمام ممالک میں سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے ترک شماریاتی ادارہ (ترک اسٹیٹ) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک نے گزشتہ سال سیاحت سے 46.3 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کی، جو کہ 2019 میں 38.9 بلین ڈالر تھی۔جبکہ اس سال کا ہدف 56 بلین ڈالر کا ہے
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال غیر ملکی سیاح کا فی رات کا اوسط خرچ $86 تھا، اس سال اسے $95 اور 2028 میں $118 تک پہنچنے کا ہدف ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ دنیا کا سب سے مؤثر فروغ دینے والا ملک بن چکا ہے اور آنے والے وقت میں ہماری سیاحتی مصنوعات اور مقامات دنیا کے سب سے مشہور برانڈز بن جائیں گے
انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن سب سے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے جسے ہم 2023 تک نافذ کریں گے۔
ہم ہالی ووڈ پروڈیوسرز کے ساتھ مشترکہ فلم پروڈکشن شروع کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ فلمیں عالمی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال ترکیہ کے ساحلی شہروں میں 5 اسٹار ہوٹل کی تعمیر کریں گے جس سے ترکیہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گا۔
ہم ہر صوبے میں میزبانی کی سطح پر پہنچ چکے ہیں،ہم نے تمام صوبوں سے متعلق بصری، سوشل میڈیا مواد اور بین الاقوامی ڈیجیٹل پروموشن کے کاموں دونوں میں بہت سنجیدگی سے اضافہ شروع کیا ہے اور آنے والے پانچ سالوں میں ہم ترکیہ میں ہونے والےتمام تقربیات مختلف شہروں میں ہونگی جن میں ازمیر ، تربزون، ادانا سمیت 36 شہر شامل ہونگے
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مثبت حکمت عملی سے ترکیہ کی ترقی میں مزید اضافہ کرتے رہے گے