turky-urdu-logo

ترکیہ ایسے اقدامات کرنا جاری رکھے گا جو انسانیت کی بقاء کے لیے ہوں،خاتون اول

خاتون اول امینہ ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ ایسے اقدامات کرنا جاری رکھے گا جو انسانیت ی بقاء کے لیے ہوں گے۔

خاتون اول  نے 14ویں سفارتی  کانفرنس کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ ثقافتی سفارت کاری کی تقریب میں کہا کہ ترکیہ ہمیشہ دنیا کے میدان میں ترقی حاصل کرتا رہے گا۔

بیرون ملک اور اندرون ملک خدمات انجام دینے والے ترکیہ کے سفیر علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت، عالمی رجحانات اور حالیہ چیلنجوں اور مواقع پر تبادلہ خیال کے لیے دارالحکومت انقرہ میں کانفرنس کے لیے جمع ہوئے۔

خاتون اول نے کہا کہ ترکیہ کی دولت صرف خیر خواہی نہیں ہے۔

ہمارے پاس تہذیب کا گہرا ورثہ ہے، جس کا ہر عنصر دوسرے سے زیادہ قیمتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ماضی، تہذیب و ثقافت کے ہیروز سے بھرا ہوا ہے، جو انسانیت کے لیے رول ماڈل کے طور پر کام کرے گا یہ  ہماری سب سے بڑی دولت ہے۔

 

Read Previous

لاہور یونس ایمرے ترک کلچرل سنٹر میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ترک زبان کے امتحان کا انعقاد

Read Next

ترکیہ کی قومی سلامتی کونسل کا آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اسلام کو نشانہ بنانے والی کاروائیوں کو روکنے کا مطالبہ

Leave a Reply