Turkiya-Logo-top

ترکیہ امتِ محمدیہ ﷺ کو پھر ایک مضبوط دیوار کی مانند متحد دیکھنے کے خواہاں ہے : صدر رجب ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اسلامی دنیا میں اتحاد مضبوط کرنے اور باہمی اختلافات کم کرنے پر زور دیتے ہوئے استنبول میں میلاد النبی ﷺ ویک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد میں برکت ہے اور مسلمان ایک دوسرے پر اعتماد اور انحصار کرتے ہوئے کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان، جنہوں نے صدیوں تک تاریخ کو تشکیل دیا اور دنیا میں نظم و نسق قائم کیا، انہیں دوبارہ دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا چاہیے۔

ترک صدر نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے دفاع اور خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے مل کر کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت خیر اور شر کے درمیان ایک تاریخی کشمکش سے گزر رہی ہے اور ان شاء اللہ خیر غالب آئے گی۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

صدر ایردوان نے اسرائیل کی پالیسیوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صہیونیت پر مبنی انتہا پسند اور قابض نظریہ خطے کے امن کے ساتھ ساتھ انسانی اقدار کا دفاع کرنے والوں کے لیے بھی خطرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ غزہ دنیا کا سب سے بڑا بچوں کا قبرستان بن چکا ہے، جہاں فلسطینی بنیادی ضروریات کی شدید قلت کے باوجود زندگی بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

لبنان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 13 لاکھ افراد بے گھر، 4 ہزار سے زائد جاں بحق اور 12 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ کی کوششیں صرف اپنے مفاد کے لیے نہیں بلکہ خطے کے تمام لوگوں اور ’’انسانیت کے محاذ‘‘ کے لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ خطے میں امن و سلامتی کے قیام اور اسلامی دنیا میں اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Read Previous

ترک سفیر کی چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ملاقات، پاک ترک تعلیمی و تحقیقی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Read Next

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ، دفاعی پیداوار پر اہم بریفنگ

Leave a Reply