turky-urdu-logo

ترکیہ نے قرآن پاک کی مسلسل بے حرمتی پر ڈنمارک کے سفیر کو طلب کر لیا

ترکیہ کی وزارت خارجہ نے انقرہ میں ڈنمارک کے سفیر کو اسلام کی مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کے ایک اور واقعے پر  وزارت میں طلب کرلیا۔

یہ اقدام ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں رواں ہفتے مسلسل چوتھے روز قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ترکیہ نے قرآن کی بے حرمتی کی وجہ سے اس مہینے میں اب تک پانچ بار ڈنمارک کے سفیر کو طلب کیا ہے۔

شمالی یورپ میں اسلاموفوبک شخصیات اور گروہوں نے حالیہ مہینوں میں مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کے لیے بارہا قرآن مجید کو نذر آتش کرنے اور اسی طرح کی کوششیں کی ہیں، جس سے مسلم ممالک اور باقی دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Read Previous

آق پارٹی کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ایردوان کا خوشحال اور مضبوط ترکیہ کی تعمیر کا عزم

Read Next

افغان سفارتخانے انقرہ میں آزادی کی مناسبت سے نمائشی تقریب کا انعقاد

Leave a Reply