
صدر ایردوان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (آق) پارٹی کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ ہم اپنی صدارت کے دور اقتدار میں ایک خوشحال، باوقار، مضبوط اور پرامن ترکیہ کی تعمیر کرکے اپنی قوم کے ساتھ کیا اپنا وعدہ پورا کریں گے۔
14 اگست 2001 کو قائم ہونے والی پارٹی صدر ایردوان کی قیادت میں سیاسی منظر نامے پر ابھری۔
صدر ایردوان 2003 میں وزیر اعظم بنے اور 2014 سے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مئی کے انتخابات کے دوران، آق پارٹی 268 نشستیں حاصل کر کے پارلیمنٹ میں اہم پارٹی بن کر ابھری۔
مارچ میں ہونے والے آئندہ 2024 کے بلدیاتی انتخابات کی طرف رجوع کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ قوم اپنے مستقبل کی حفاظت اسی طرح کرے گی جس طرح اس نے مئی کے انتخابات میں کی تھی۔