turky-urdu-logo

ترکیہ کی جانب سے ڈنمارک میں قرآن پاک پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

ترکیہ نے پیر کے روز مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پر بار بار ہونے والے “گھناؤنے حملوں” کی شدید مذمت کرتے ہوئے خاص طور پر ڈنمارک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے “گھناؤنے اقدامات” کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی مقدس کتاب قرآن پاک پر بار بار ہونے والے گھناؤنے حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا  کہ “ڈنمارک کے حکام کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے فریم ورک کے اندر کام کرنا چاہیے اور ان گھناؤنی کارروائیوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنا چاہیے جو مذہب اسلام کے خلاف نفرت کو ہوا دیتے ہیں۔”

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ڈنمارک کے دارالحکومت میں قرآن پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا، جب کہ فرنگ گروپ ڈینش پیٹریاٹس کے ارکان، جو اپنے اسلام مخالف اور انتہائی قوم پرست موقف کے لیے مشہور ہیں انہوں نے پیر کو قرآن کے دو نسخے نذر آتش کر دیے۔

حالیہ مہینوں میں اسلاموفوبک شخصیات یا گروہوں کی طرف سے، خاص طور پر شمالی یورپی اور نورڈک ممالک میں قرآن کو جلانے یا بے حرمتی کرنے یا ایسا کرنے کی بہت سی کوششیں دیکھنے میں آئی ہیں۔

Read Previous

بحیرہ اسود کے اناج معاہدے کی بحالی پر ایردوان-پیوٹن مذاکرات میں کامیابی کی امیدہے، امریکہ

Read Next

ترکیہ جنگل کی آگ سے لڑنے کے لیے یونان کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے: صدر ایردوان

Leave a Reply