turky-urdu-logo

ترکیہ لیبیا کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گا:صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا تھا  کہ ملک کی مہلک سیلاب کی تباہی کے تناظر میں ترکیہ لیبیا کے ساتھ کھڑا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ  انہوں نے لیبیا کے لوگوں کی مدد کے لیے تمام ریاستی وسائل کو متحرک کرنے کا حکم دیا ہے۔

استنبول میں شہری تبدیلی اور زلزلہ سے متعلق ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اب تک ترکیہ نے سیلاب سے متاثرہ لیبیا کے لیے انسانی امداد کے حصے کے طور پر تین طیارے اور تین جہاز روانہ کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیبیا کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہماری مدد بلاتعطل جاری رہے گی تاکہ ان مشکل دنوں پر مختصر وقت میں قابو پانے میں ان کی مدد کی جا سکے۔”

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، مشرقی لیبیا میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے کم از کم 6,000 افراد ہلاک اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔

طوفان ڈینیئل سے آنے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب نے اتوار کے روز مشرقی لیبیا کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جن میں خاص طور پر بن غازی، البیدہ اور المرج کے علاوہ سوسہ اور درنہ شامل ہیں۔

صدر ایردوان نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ ملک کو زلزلہ مزاحم بنانے کے لیے کام کو تیز کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے متعلق قانون سازی کا مقصد "قانونی ڈھانچہ قائم کرنا ہے جو زلزلوں کی حقیقت کے مقابلے میں صحت مند، تیز ترین اور منصفانہ انداز میں شہری تبدیلی کو انجام دے گا۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ اب سے، ہمیں اپنے ملک کے تمام 81 صوبوں کو زلزلہ زدہ علاقوں کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے انکی حفاظت کے  کام کو انجام دینے کی ضرورت ہے۔

ترکی کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ زلزلہ کے لحاظ سے فعال علاقوں میں ہوتا ہے۔ فروری میں جنوب مشرقی ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلوں میں 50,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

1999 میں، شمال مغربی ترکیہ میں ایک زوردار زلزلہ آیا، جس میں 18,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

Read Previous

آذربائیجان:آزادی کی 105ویں سالگرہ کے موقع پر ترکیہ اور آذربائیجانی شہداء کی یادگاروں پر ایک پروقار یادگاری تقریب کا انعقاد

Read Next

صدر ایردوان کی نیویارک میں ایلون مسک سے ملاقات

Leave a Reply