
صدر ایردوان نے نیویارک میں دنیا کے امیر ترین اور ایک بااثر شخصیت ایلون مسک سے ملاقات کی۔
مین ہٹن میں واقع ترکیہ ہاوس میں ٹوئٹر، اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو صدر ایردوان نے ترکیہ میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ میں ٹیکنالوجیکل بریک تھرو آ گیا ہے۔
ڈیجیٹل ترکیہ اور نیشنل آرٹیفیشل انٹلی جنس اسٹریٹجی نے ترکیہ میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے۔
ترکیہ نے حال ہی میں جدید الیکٹرک کار ٹوگ بھی متعارف کروا دی ہے جس کی دنیا بھر میں دھوم ہے۔
صدر ایردوان نے ایلون مسک سے ترکیہ میں الیکٹرک کار ٹیسلا کی ساتویں فیکٹری قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ترکیہ ٹیکنالوجیکل انقلاب کے بعد اب جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہنرمند نوجوان افرادی قوت کی کمی نہیں ہے۔
انہوں نے مستقبل میں اسپیس ایکس کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی میلہ "ٹیکنوفیسٹ” ہر سال ترکیہ کے مختلف شہروں میں منعقد ہوتا ہے جس میں نہ صرف ترکیہ بلکہ کئی دیگر ممالک کے نوجوان اپنے آئیڈیاز کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔
ایلون مسک نے کہا کہ وہ ترکیہ میں سرمایہ کاری کا سوچ رہے ہیں اور اس سلسلے میں ترک حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
اسٹار لنک سیٹلائٹ کی سروسز کے لئے اسپیس ایکس کمپنی ترکیہ میں لائسنس کی جلد ہی ایک درخواست بھی جمع کروائے گی۔
صدر ایردوان نے ایلون مسک کو ترکیہ کے جدید جنگی ڈرون طیاروں اور بائرکتار کمپنی کے متعلق بھی بریف کیا۔