ترکیہ نے جان بوجھ کر حقائق کو مسخ کرنے پر امریکی دہشت گردی کی رپورٹ کو مسترد کردیا

ترکیہ نے دہشت گردی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی ایک نئی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد گروہ کے خلاف انقرہ کی لڑائی کو جان بوجھ کر مسخ کرتی ہے۔

ترکیہ  کی وزارت خارجہ کے ترجمان تنجو بلجک نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی پر 2021 کی ملکی رپورٹ "جان بوجھ کر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ کو مسخ کرتی ہے جو ہمارے ملک کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔”

بلجک کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں  پی کےکے دہشت گرد تنظیم کی حامی  ایس ڈی جی نامی تنظیم کو امریکہ نے داعش کے خلاف اپنی جنگ میں بطور مددگار استعمال کرنے کا تذکرہ کیا ہے  ،امریکہ نے اس رپورٹ میں ایک دہشتگرد تنظیم کو دوسری دہشتگرد تنظیم کے خلاف استعمال کرنے کی غلطی کی وضاحت پیش نہیں کی ۔

متعلقہ رپورٹ میں  جانبدارنہ خبروں  کے  تحت  شام اور عراق میں  جاری ترک فوج کے آپریشنز کے دوران سول ہلاکتوں  سے متعلق  خبروں کو بھی  مسترد کرتےہوئے  ترک حکومت   نےامریکہ  سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ  فیٹو دہشتگرد تنظیم اور اس کے خلاف تمام قانونی دلائل  کے پیش نظر عدالتی فیصلوں کے احترام میں اسے محض سیاسی رنگ دینے کی گردان  کو روکے اور امریکہ میں موجود فیٹو اور اس کی سرگرمیوں کو ختم کروائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم امریکہ سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اشتراکی ملک ہونے کی حیثیت سے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی میں مضبوط اور ثابت قدم موقف اپنائے۔

Read Previous

صدر ایردوان کی ملائشیا کی ریاست جوہر کے سلطان سے انقرہ میں ملاقات

Read Next

جاپان نے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے تیسری امدادی ٹیم ترکیہ بھیج دی

Leave a Reply