جاپان نے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے تیسری امدادی ٹیم ترکیہ بھیج دی

جاپان کی وزارت خارجہ کے بیان کےمطابق  جاپان نے زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کے جنوبی حصوں میں تیسری طبہ ٹیم روانہ کر دی ہے۔

وزارت کا کہنا تھا کہ 41 رکنی  جاپان ڈیزاسٹر ریلیف کی میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر ، نرسیں ، فارمسسٹ، میڈیکل کو آرڈینیٹر اور ٹاسک کوآرڈینیٹر شامل ہوں گے۔

یہ ٹیم جاپان کی ترکیہ میں پہلے سے موجود ٹیم کی مدد کرئے گی جو زلزلہ متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ جاپان ترکیہ کی بحالی اور تعمیر نو تک ہر ممکن حد تک بغیر کسی رکاوٹ کے موثر امداد فراہم کرتا رہے گا۔

6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کے بعد، جاپان اس وقت اپنے تاریخ کا سب سے بڑا بیرون ملک طبی مشن غازینتپ کے اوگوزیلی میں چلا رہا ہے، جس میں 11 صوبوں میں 45 ہزار  سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

Read Previous

ترکیہ نے جان بوجھ کر حقائق کو مسخ کرنے پر امریکی دہشت گردی کی رپورٹ کو مسترد کردیا

Read Next

ہم نے زلزلے میں تباہ ہونے والی 2 لاکھ سے زائد عمارتوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،صدر ایردوان

Leave a Reply