ہم نے زلزلے میں تباہ ہونے والی 2 لاکھ سے زائد عمارتوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ جنوب میں گزشتہ ماہ آنے والےتباہ کن زلزلوں سے 2 لاکھ سے زائد عمارتیں منہدم ہوئیں یا انہیں بھاری نقصان پہنچا ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں اعلی سطحی حکام کے ساتھ پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2 لاکھ سے زائد عمارتوں کو مسمار کرکے دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے  جو زلزلے کے باعث منہدم ہو گئیں۔

اجلاس میں نائب صدر فوات اوکتے، سپیکر مصطفی سینتوپ، کمیونیکشن ڈائریکٹر فرحتین التون اور حکومتی وزراء نے شرکت کی۔

صدر ایردوان نے ڈولمبا کے صدارتی دفتر میں ترکیہ نیشنل رسک شیلڈ میٹین سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک بار جب نقصانات کا تخمیہ مکمل ہو جائے گا تب زلزلے سے متاثرہ شہروں میں تعمیر کی جانے والی نئی رہائشی عمارتوں اور گاوں کے گھروں کی تعداد واضح ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی عمارتیں گراؤنڈ فلور سے تین یا چار منزلہ سے زیادہ اونچی نہیں ہوں گی۔

ہم اپنے قدیم شہروں کو ایک سمجھ بوجھ کے ساتھ زندہ کرنا چاہتے ہیں جو ہمارے تاریخی اور ثقافتی اثاثوں کو زندہ رکھے اور انہیں آفات کے خلاف تقویت بخشے۔

6 فروری کو ترکیہ میں 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں میں 45 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ زلزلے، جن کا مرکز صوبہ قہرمانماراش میں تھا انہوں نے 11 صوبوں میں 1کروڑ 30لاکھ  سے زیادہ افراد کو متاثر کیا۔

زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں  حطائے، ادانا، غازی انتپ، دیارباقر، ادیامان، ملاطیا، کلیس، عثمانیہ، ایلازیگ، اور سانلیورفا کے علاقے شامل ہیں۔

Read Previous

جاپان نے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے تیسری امدادی ٹیم ترکیہ بھیج دی

Read Next

پاکستان خطرناک زلزلوں کے بعد مشکل وقت میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے،این ڈی ایم اے

Leave a Reply